کرپشن اسکینڈل، اسپین کے وزیر اعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا

میڈرڈ: ہسپانوی اپوزیشن نے ملکی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا، جبکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا مطالبہ ماننے سے انکارکردیاہے۔ مستعفی ہونے کامطالبہ راخوئے کی اپنی سیاسی جماعت کے سابق خزانچی کوبھیجے گئے موبائل پیغامات منظرعام پرآنے کے بعد کیاگیا جو ایک اخبارنے شائع کیے تھے۔ یہ بظاہردوستانہ پیغامات اس کے خلاف ان الزامات کے لگائے جانے سے پہلے اور بعدمیں بھیجے تھے کہ اس نے راخوئے سمیت کئی سیاستدانوںکو خفیہ ادائیگیاں کی تھیں۔ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت سوشلسٹ پارٹی کے رہنما الفریڈو پیریز روبالکابا نے کہاکہ پارٹی ماریانو راخوئے سے مستعفی ہونے کامطالبہ کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.