کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: 

کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل کی جانب سے اپنی موکلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایان علی دبئی میں ہیں جہاں ان کی والدہ علیل ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتیں۔

تبصرے بند ہیں.