کراچی کے عوام کے ساتھ پاک فوج اور آرمی چیف کا عہد جاری رہے گا، ترجمان پاک فوج

کراچی: کراچی میں آپریشن کے باعث اب حالات قدرے بہتر ہیں لیکن اب بھی بہت کام کرنا باقی ہے جب کہ اس شہر کے عوام کے ساتھ آرمی چیف اور پاک فوج کا عہد جاری رہے گا۔

 

 

کراچی میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جب ستمبر 2013 میں کراچی میں آپریشن شروع کیا گیا تو اس وقت شہر کے حالات بہت ابتر تھے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان عروج پر تھی لیکن رینجرز نے سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس اطلاعات پر 7 ہزار سے زائد آپریشن کئے جس میں 12 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، رینجرز نے 6 ہزار سے زائد ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا جب کہ 9 ہزار سے زائد مختلف قسم کے ہتھیار اور 4 لاکھ 15 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.