کراچی: کراچی چیمبرآف کامرس نے نگراں حکومت اورایف بی آر کے منی بجٹ کو مسترد کردیا ہے، صنعتکاروں نے زیرو ریٹنگ سہولت کے خاتمے اورجنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،کراچی چیمبر آف کامرس نے نگران حکومت اورایف بی آر کا صدارتی آرڈینینس کے تحت نافذ کردہ منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،بجٹ سازی اور مالیاتی اقدامات کا استحقاق صرف نو منتخب حکومت کوحاصل ہوگا۔ صدر کے سی سی آئی ہارون اگرکا کہنا ہے کہ نگران حکومت اورایف بی ار ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ صنعتکاروں نے زیرو ریٹنگ سہولت کے خاتمے اورسیلز ٹیکس میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہارون اگر کا منی بجٹ کے اقدامات سے بلیک اکانومی پروان چڑھے گی۔ ایف بی آر منی بجٹ اقدامات کے زریعے ٹیکس چوری، اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ اورمس ڈکلیریشن کو پروان چرھارہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.