کراچی میں دوبارہ انتخابات کے انعقاد کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

شہر میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ عام انتخابات کےلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوران شہر میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے،جس کے پیش نظر عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے کر فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں اور پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ دھاندلی کو روکا جاسکے۔ واضح رہے کہ کراچی میں انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلیوں کے خلاف جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، جے یو پی اور مہاجر قومی موومنٹ نے بائیکاٹ کردیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 112اور 113 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کو روک کر وہاں دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.