کراچی:لیاری گینگ وار کا ملزم مقابلے میں ہلاک، مطلوب ملزموں سمیت 87 افراد گرفتار

کراچی ()کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، لیاری میں گینگ وار ملزم مقابلے میں مارا گیا ، مختلف علاقوں سے مطلوب ملزموں کی گرفتاری سمیت ستاسی افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے ، لیاری کے علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے غفار ذکری گروپ کا کمانڈر عرفان عرف بلا مارا گیا۔
ملزم قتل، اقدام قتل سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ، ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن کیا ، اس دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ادھر نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ چھینی گئی موٹر سائیکل اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔
سول ہسپتال کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں پکڑ لیا ، ناظم آباد میں بھی تین ملزم دھر لیے گئے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔
ان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، ادھرضلع کورنگی پولیس نے ماڈل کالونی اور سعود آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لی۔
ایس ایس پی کورنگی نعیم شیخ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔

 

تبصرے بند ہیں.