کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،100 انڈیکس 20 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس 20 ہزار 200 کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ہے۔ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا عنصر دیکھا گیا اور ابتدائی سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 300پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ جس سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 20 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں جارہی ہیں اور انڈیکس اب بھی 20 ہزار 300 پوائنٹس کی حد کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا عنصر نمایاں ہے اور انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے مزید تیزی دیکھی جارہی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.