کراچی، سکول کے باہر دستی بم حملہ، دہشتگردوں کا پھانسیاں روکنے کیلئے دھمکی آمیز خط

کراچی:کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دہشت گردوں نے سکول کے باہر دستی بم سے حملہ کر دیا ، دہشت گردوں پھانسیاں روکنے کے لیے دھمکی آمیز خط بھی پھینکا۔

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی سکول کے باہر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے دھماکے سے علاقے میں خواف و ہراس پھیل گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، حملے کے وقت سکول میں تدریسی عمل جاری تھا ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی خوفزدہ والدین پریشانی کے عالم میں بچوں کو لینے پہنچ گئے ۔ واقعہ کے بعد سکول میں افرا تفری پھیلنے کے باعث چھٹی کر دی گئی ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم پانچ سو گرام وزنی تھا ۔ گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد سکول بم حملے میں مماثلت ہے ۔ دہشت گردوں نے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکا ہے جس میں لکھا ہے کہ پھانسیاں روک دی جائیں ، پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.