کرائسٹ چرچ سانحہ، تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈاآرڈرن کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کررہی تھیں جس کے دوران انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا؟ حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا؟وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے مزید کہا کہ رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے، کرائسٹ چرچ واقعہ ان میں سے ایک ہے۔کیوی وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے چین کے دورے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران چین کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی۔جیسنڈا آرڈرن نے یہ بھی کہا کہ دورہ چین کے دوران وہاں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.