کاٹن سیڈ اور کھل بنولے کی قیمت بلند ترین سطح پر

کپاس کی نئی فصل میں توقعات سے زائد کمی رہنے کے باعث کاٹن سیڈ اور کھل بنولے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رحیم یارخان: () کاٹن سیڈ کی قیمت 18 سو روپے من کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ کھل بنولہ کی قیمت بھی ساڑھے 18 سو روپے من کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق کاٹن سیڈ اور کھل بنولے کی قیمتوں میں اضافہ کپاس کی نئی فصل کی آمد میں توقعات سے زائد کمی کے باعث ہوا جبکہ پچھلے سال کا سٹاک بھی موجود نہ ہونے کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں روئی کی قیمت 63 سو سے 64 سو روپے من کی سطح پر مستحکم ہے۔ پھٹی کے سودے بھی 32 سو سے 34 سو روپے من پر کئے جا رہے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.