کانگریس ترجمان کے عہدے سے مستعفی پرینکا چترویدی شیوسینا میں شامل

کانگریس ترجمان کے عہدے سے استعفی دینے والی پرینکا چترویدی شیوسینا میں شامل ہوگئیں۔شیوسینا ہیڈکوارٹر ماتوشری میں منعقد پریس کانفرنس میں پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں چترویدی نے شیوسینا میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ٹھاکرے نے  چترویدی کے شیوسینا میں شامل ہونے کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔چترویدی نے اس موقع پر کہا کہ شیوسینا نے خاندان کے رکن کے طور پر جتنے احترام کے ساتھ انہیں جوڑا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا،’’ممبئی میری جائے پیدائش ہی نہیں میدان عمل بھی ہے۔‘‘چترویدی نے جمعہ کو کانگریس صدر راہل گاندھی کو خط لکھ کر بیتے کچھ دنوں میں ان کے ساتھ برا برتاؤ کئے جانے اور ایسا کرنے والوں کو قیادت کی جانب سے تحفظ فراہم کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی کے سبھی عہدوں اور رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔وہ کانگریس کی ترجمان ہونے کے علاوہ محکمہ مواصلات کی کنوینر کے عہدے پر بھی فائز تھیں۔

تبصرے بند ہیں.