کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا آسٹریلیا میں 11سال بعد گولڈ میڈل

لاہور: 

جونیئر کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے آسٹریلوی سرزمین پر 11 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے11سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، طلحہ نے 62 کلوگرام سنیچ کیٹیگری میں 126 کلو وزن اٹھایا جبکہ کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں 146 کلوگرام سمیت مجموعی طور پر 272 کلو وزن اٹھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

طلحہ نے سینئر کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی اور سلور میڈل اپنے نام کیا، 17 سالہ پاکستانی ویٹ لفٹر نے بھارت، ملائیشیا، سموآ، نارو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ویٹ لفٹرز کو پیچھے چھوڑا اور انھیں واحد شکست پاپوا نیوگنی کے اولمپکس کے تجربہ کار ویٹ لفٹر کے ہاتھوں ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں 6 ویٹ لفٹرز شریک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.