کالا باغ ڈیم ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: خورشید ش

خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم متناذع ڈیم ہے اسکی حمایت نہیں کر سکتے۔ پیپلزپارٹی پاکستان میں ڈیمز بنانے کے خلاف نہیں ہے۔

 اسلام آباد: () قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی بجائے ملک میں متبادل اور مناسب جگہیں موجود ہیں جہاں ڈیموں کی تعمیر کے ذریعے توانائی کی قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور کوئی بھی اقدام جو فیڈریشن کو کمزور کرے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی توانائی کے بحران کے جلد از جلد خاتمے کی خواہاں ہے تاکہ توانائی میں خود کفالت کے ذریعے ملکی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر متبادل ڈیموں کی تعمیر میں ہی مسئلے کا اصل حل مضمر ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.