کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے سے 50 ہلاک، 150 سے زائد زخمی

کابل: 

افغان دارالحکومت کابل میں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکا تھا جو کابل کے علاقے وزیر اکبر خان کے نزدیک اس مقام پر ہوا جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں جبکہ کابل صدارتی محل بھی قریب ہی واقع ہے۔

جرمن سفارت خانے کے قریب ہونے والے اس بم دھماکے میں اب تک مرنے اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں لیکن مختلف خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق دھماکا بہت ہی شدید تھا جس کی آواز بہت دور تک سنی گئی جبکہ سفارت خانوں سے لے کر اس جگہ سے سیکڑوں میٹر فاصلے پر مکانات تک کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تبصرے بند ہیں.