کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خودکش دھماکا، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں سپریم کورٹ کے عملے کو گھر لے جانے والی 3 بسوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ افغان وزیر داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بات واضح طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ آیا دھماکا خودکش تھا یا نہیں تاہم دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ دوسری جانب طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ان کے ساتھیوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو آئندہ بھی عدلیہ پر اس طرح کے حملے کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اپریل میں بھی طالبان نے صوبہ فرح میں عدالتی کمپلیکس کو نشانہ بنایا تھا جس میں 44 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.