کابل:
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نجی کمپنی کے دفتر کے باہر خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صبح کابل کے علاقے گلئی دواخانہ میں ایک نجی کمپنی کے دفتر کے باہر خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تبصرے بند ہیں.