توہین عدالت کیس؛ نہال ہاشمی کی جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا مسترد

اسلام آباد: 

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، جس میں نہال ہاشمی کے وکیل کی جانب سے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔ نہال ہاشمی کے خلاف گواہیوں کے ریکارڈ کا عمل شروع ہوا تو پہلے گواہ ڈی جی پیمرا حاجی عالم عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ڈی جی پیمرا کی جانب سے نہال ہاشمی کی تقریر کی سی ڈی اور متن سمیت تقریر چلانے والے ٹی وی چینلز کی فہرست بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.