ڈیوائن اسمتھ نے31 گیندوں پر سنچری داغ دی

ہانگ کانگ ٹی 20بلٹز میں ڈیوائن اسمتھ نے صرف31 گیندوں پر سنچری بنادی۔

ہانگ کانگ ٹوئنٹی 20 بلٹز میں ڈیوائن اسمتھ نے صرف 31 گیندوں پر سنچری داغ کر کولون کینٹونز کو سٹی کیٹک کے خلاف 8 وکٹ سے فتح دلادی۔ انہوں نے یہ کارنامہ 13 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے انجام دیا اور مجموعی طورپر 40 گیندوں پر ناقابل شکست 121 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.