ڈرون حملوں پر امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے گزشتہ روز کئے گئے ڈرون حملے پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے میزائل حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر امریکی ناظم الاموررچرڈ ہوگلینڈ کو دفترخارجہ طلب کرکے وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےڈرون حملوں پراحتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد مارے جاتے ہیں، ان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، امریکا کو بتا دیا ہے کہ حکومت پاکستان ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ پاک امریکا تعلقات خوشگوار اور تعاون پر مبنی رہیں۔

تبصرے بند ہیں.