ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب مارچ آج شروع ہوگا

خواتین نے اپنی حفاظت کیلئے بھرپور انتظامات کر لئے ،جیکٹ ،ہیلمٹ اور ماسک خرید لئے

لاہور ( ) ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب مارچ آج سے شروع ہو رہا ہے ، حکومت کے خلاف یہ میچ کب تک چلے گا کوئی نہیں جانتا لیکن خود کو فٹ رکھنے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکنوں نے خصوصی ایکسرسائز کی ۔ ان کے سر پر دوپٹے اور چہرے پر رنگ بھی اب پی اے ٹی جھنڈے کا ہوگا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ کے لئے خواتین کارکن اس مارچ کے رنگ میں رنگ چکی ہیں ۔ یہ مناظر ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر کے ہیں ۔ اس مارچ میں نہ جانے کیا ہو لیکن ان کے پاس اپنی حفاظت کے لئے جیکٹ ہیلمٹ اور آنسو گیس سے بچنے کے لئے ماسک بھی موجود ہیں ۔ جلسہ ہو یا مارچ پارٹی جھنڈے خاصی اہمیت رکھتے ہیں ۔ ان کارکنوں نے دوپٹے اور چہروں پر اپنی پارٹی جھنڈے کا رنگ جما لیا ہے ۔ یوم آزادی پر نکلنے والے انقلاب مارچ کی تیاری کے لئے خواتین کارکنوں نے ترانوں کی ریہرسل بھی مکمل کر لی ہے ۔ عوامی تحریک میں مرد کارکن بھی بڑی تعداد میں ہیں لیکن خواتین نے اپنے جوش و جذبے سے خود کو مرکز نگاہ بنا رکھا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.