چیچنیا میں داعش کے حملے میں 6 روسی فوجی ہلاک

گروزنی: 

چیچنیا میں داعش نے روسی فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں  6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے شمال مغربی شہر گروزنی کے علاقے نورسکایا میں 6 حملہ آوروں نے روسی نیشنل گارڈز کے فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں  6  حملہ آور بھی مارے گئے۔ روسی نیشنل گارڈ کا حملے سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کارروائی کی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیس تک پہنچے جہاں دوطرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.