چین کی خاتون خلاباز نے خلا سے طلبا کو براہ راست لیکچر دیکر نیا ریکارڈ قائم کردیا

بیجنگ: چین کی خاتون خلا باز نے خلا سے طلبا کو براہ راست لیکچر دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ چینی خاتون خلاباز ’’وانگ یاپنگ‘‘ خلا میں جانے والی دوسری چینی خاتون ہیں،انہوں نے خلا سے طلبا کو براہ راست لیکچر دیا جب کہ لیکچر کا اہتمام بیجنگ کی ایک یونیورسٹی کے لیکچر ہال میں کیا گیا تھا جب کہ یہ لیکچر چین کے قومی ٹی وی چینل سے بھی براہِ راست نشر کیا گیا، خلاسے براہ راست لیکچر کو سننے اوراس کی ویڈیو دیکھنے کے لئے ایک مخصوص کمرا بنایا گیا تھا، جہاں وہ خلا بازوں سےسوال بھی کر سکتے تھےجب کہ وڈیو لنک کی مدد سے چین بھر میں 6 کروڑ کے لگ بھگ طلبا اور اساتذہ نے یہ لیکچر براہ راست دیکھا۔ خاتون خلاباز وانگ یاپنگ نے طلباکو خلائی زندگی اور مختلف سائنسی تجربات سے متعلق معلومات فراہم کیں اس دوران خلا بازوں کا کہنا تھا آسمان نیلا نہیں بلکہ سیاہ ہے اور ہر روز وہ 16 بار طلوعِ آفتاب دیکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.