چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کا حساس ڈیٹا چوری کرلیا، امریکا کا الزام

واشنگٹن: 

امریکی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ہیکروں نے ان کی بحریہ کے کنٹریکٹر کا حساس ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کرلیا ہے جس کی تحقیقات امریکی ادارہ ایف بی آئی کررہا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی اہلکار نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چین کی جانب سے جس مواد تک رسائی حاصل کی گئی ہے اس میں سی ڈریگن کے نام سے موجود پراجیکٹ سمیت بحری آبدوزوں کے لیے مخصوص یونٹ کی الیکٹرانک وار فیئر لائبریری بھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.