چینی کمپنی چولستان میں 300 میگاواٹ کا سولر پاور پروجیکٹ لگائے گی، پنجاب حکومت

پنجاب حکومت اور چین کی کمپنی نورینکو انٹرنیشنل کے مابین سولر پاور پروجیکٹ لگانے کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکریٹری توانائی عثمان باجوہ نے جبکہ نورینکوکی نمائندگی نائب صدر زینگ شپنگ نے کی۔معاہدے کے تحت نورینکو چولستان میں300 میگاواٹ کا سولر پاور پروجیکٹ لگائے گی اور یہ منصوبہ 12 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائیگا۔ پنجاب حکومت نورینکو انٹرنیشنل کوچولستان میں سولر پلانٹ لگانے کیلیے جگہ کی نشاندہی کیلیے معاونت کرے گی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پرکہاکہ توانائی کے شعبے میں چینی حکومت اور سرمایہ کاروں کا تعاون لائق تحسین ہے،نورینکوسے سولرپاور پروجیکٹ لگانے کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ منصوبے کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائیگا۔توانائی بحران کے حل سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیںتوانائی کے حصول کیلئے منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرکے قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں گے۔ قبل ازیں ایک اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہاکہ توانائی بحران ہرصورت حل کریں گے،بجلی بحران حل کرنے میں متعلقہ اداروں نے اپنی ذمے داریاں پوری نہ کیں تو قوم معاف نہیں کریگی۔بجلی کے ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کو فی الفور دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کیلیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کے حکام کی جانب سے مختلف امور نمٹانے میں سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ معاملات کو تیز رفتاری سے درست کیا جائے۔دریں اثناوفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مختصراور طویل المدت پروگراموں پر عملدرآمد کررہی ہے

تبصرے بند ہیں.