چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے اونچی اُڑان بھرنے کی ٹھان لی

برمنگھم: 

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ عالمی رینکنگ میں نمبر 8ہونے کی وجہ سے توقعات کا بوجھ نہیں رہا، دباؤ سے آزاد ہوکر جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو فیورٹس میں شمار نہیں کیا جا رہا، اس کے باوجود کپتان سرفراز احمد نے اونچی اڑان بھرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک، ڈیڑھ سال سے ون ڈے کرکٹ میں ہماری کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی، اس وقت بھی گرین شرٹس عالمی رینکنگ میں نمبر 8ہیں،ان پر توقعات کا بوجھ نہیں، بطور کپتان یہ میرا بھی کسی میگا ایونٹ میں پہلا امتحان ہے،ساتھی کرکٹرز کو ہدایت کردی کہ دباؤ سے آزاد ہوکر نیچرل اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں، یہی سمجھا جائے کہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہے ہیں، ایک ایک میچ کا پلان بناتے ہوئے ہر کھلاڑی کی صلاحیتوں کو ابھر کر سامنے آنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ ٹیم بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں لڑتی ہوئی نظر آئے گی، مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.