چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

برمنگھم: 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ 

چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز جاری ہیں جب کہ پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرا وارم میچ میں بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

اس سے قبل بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا تو امپائرز نے میچ کو 34 اوورز تک محدود کردیا جب کہ آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر مداخلت کردی جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.