چوہدری شجاعت کی الیکشن کمیشن میں درخواست

لاہور: چوہدری شجاعت حسین نے تین نومنتخب ارکان قومی اسمبلی اوردوارکان صوبائی اسمبلی کو کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی ہے۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے تین نومنتخب ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان پنجاب اسمبلی کو کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی رضا حیات ہراج،طاہر اقبال چوہدری،عاشق حسین اور ارکان صوبائی اسمبلی میں عامرطلال خان،عامر عنایت شاہانی ن لیگ میں شامل ہو چکے ہیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ ان ارکان کو کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے روکا جائے۔ دوسری جانب، الیکشن کمیشن نے این اے انتالیس اورکزئی ایجنسی پر دھاندلی کا معاملہ الیکشن ٹرابیونل کو ارسال کردیا ہے۔امیدوار جواد حسین نے این اے انتالیس پر انگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ ن لیگ کے امیدوار آصف ملک نے این اے انسٹھ میں دوبارہ پولنگ کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ ان کے حلقے میں بعض پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی ہوئی لہٰذا دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو ستائیس مئی کو طلب کرلیا۔ این اے انتالیس سے آزاد امیدوار زین الٰہی کامیاب قرار پائے تھے۔

تبصرے بند ہیں.