لاہور(کورٹ رپورٹر)چوہدری برادران کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا، مسلم لیگ (ق) کے قائدین چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کے خلاف دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے کیس اور بند کی گئی نکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ہے۔چوہدری برادران کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم بعد ازاں بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی تھی جس پربینچ تحلیل ہوگیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی نیا بینچ تشکیل دیا ہے جس کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی ہں جب کہ دوسرے رکن جسٹس اسجد گورال ہیں
تبصرے بند ہیں.