پی سی بی کی یاسر شاہ کی معطلی پر نظر ثانی کے لئے آئی سی سی سے اپیل

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کی معطلی پر نظر ثانی کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اپیل دائر کردی ہے.

ا پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاسر شاہ کی معطلی سے متعلق آئی سی سی کو عبوری طور پر اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے تاہم تحریری طور پر تفصیلی درخواست 12 جنوری تک دی جائے گی، پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یاسر شاہ نے غلطی سے اپنی بیوی کی بلڈ پریشر کی دوا استعمال کی تھی جس کی وجہ سے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا، اس لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یاسر شاہ کے ساتھ نرمی برتے۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔ اور پی سی بی کے پاس آئی سی سی میں اپیل دائر کرنے کا وقت 12 جنوری تک ہے ۔

تبصرے بند ہیں.