پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچز پاکستان میں کرانے پرغور

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے اجلاس ہفتے کو لاہور میں ہوگا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت نجم سیٹھی کریں گے جس میں ٹیموں کے مالکان سے ملک اور بیرون ملک پریکٹس میچز سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں یہ بھی طےکیا جائے گاکہ پی ایس ایل کے کچھ میچز یا فائنل لاہورمیں کس طرح کرایا جاسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے سبب دوسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجم سیٹھی کے مطابق ٹیموں کے ریٹ کو 10 فی صد بڑھا دیا گیا ہے جبکہ مزید 15 معروف کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے جو دوسرے ایڈیشن میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.