پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

دبئی: 

رنگ ونور کے سیلاب میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں ملکی و غیر ملکی فنکاروں نے خوب رنگ جمایا۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی جس کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد گلوکار عارف لوہارکی جگنی نے سماں باندھ دیا، ساتھ بھنگڑا بھی جاری رہا، یہ ایونٹ ختم ہوتے ہی چاروں صوبوں کی زبانوں میں گیتوں کے ساتھ روایتی رقص بھی پیش کیے گئے،’’دل دل پاکستان‘‘ نے تماشائیوں کا لہو گرمایا جسے ایک ساتھ مل کر گایا تو پورے اسٹیڈیم میں گونج سنائی دی۔ نصرت فتح علی خان کا گیت ’’محبت امن ہے اور امن کا پیغام پاکستان‘‘ بھی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا سنائی دیا۔

تبصرے بند ہیں.