پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ تقریب، شہدا کو سلام اور خراج عقیدت

لاہور: 

پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے پاک فوج کے افسران،  جوانوں اوردیگر شہدا کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریبات کا باقاعدہ آغاز دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت سے کیا گیا جس کے لئے پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے قذافی اسٹیڈیم میں پیرا ٹروپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.