پیپلزپارٹی کے بعض رہنما پیپلزامن کمیٹی کے ملزمان کی حمایت کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بعض رہنما کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے ملزمان کی حمایت کررہے ہیں. ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیاری میں بدامنی کا سلسلہ بند کراکرعوام کے جان ومال کا بلاامتیاز تحفظ کیا جائے،رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزامن کمیٹی کے ملزمان کے ہاتھوں کچھی برادری ،میمن برادری سمیت علاقے میں رہنے والے دیگرپرامن افراد کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےبعض رہنما بھی کالعدم پیپلزامن کمیٹی کےملزمان کی حمایت کررہے ہیں جب کہ دہشت گردوں نے شہر بھر میں بھتہ خوری،اغوا برائےتاوان اورقتل وغارت کا بازار گرم کررکھاہے

تبصرے بند ہیں.