پیرو میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 30 افراد ہلاک، 15 زخمی

لیما: وسطی پیرو میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے صوبہ چنچمایو میں دریا پر قائم پل پر مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 30 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ 9 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارش اور دریا کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.