پڑوسی ملکوں سے تجارت کے لیے ریل کو ریڈور تعمیر کرنا چاہتے ہیں، خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ براہ راست اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دینے کے لیے جدید ریل ٹریک بچھانے اور موجودہ روٹس کو بہتر بنانے میں گہری دلچسپی ہے۔

جنوبی افریقی تجارتی وفد سے ملاقات میں انھوں نے کہاکہ حکومت ریل ٹریکس کو ٹریڈ کوریڈور سمجھتی ہے کیونکہ اس سے پاکستانی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بھی سہولت ملتی ہے، حکومت پڑوسی ملکوں بشمول افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے مربوط لوکوموٹیو سروسز میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، ہم گوادر پورٹ سے ملک بھر کے لیے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے افغانستان تک جدید ریل لنک قائم کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.