پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے کیساتھ مہنگائی کی شرح میں بھی کم

اسلام آباد(پٹرولیم مصنوعات اور اجناس کی قیمتیں گرنے کے بعد مہنگائی کی شرح بھی کم ہوگئی ، نومبر میں افراط زر دس سال کی کم ترین سطح تین اعشاریہ نو چھ فیصد پر آگئی ، اگلے ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی توقع ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دھرنوں اور سیاسی غیریقینی صورتحال کے باوجود مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خدشات کا بھی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ پٹرولیم اور اجناس کی قیمتیں گرنے اور ذخیرہ اندوزی کے عنصر نہ ہونے کے باعث مہنگائی کی شرح دو ہزار تین کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ نومبر میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں تین اعشاریہ نو چھ فیصد رہی جبکہ رواں سال اوسط مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ایک ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں گیارہ فیصد کمی ہوئی ، موٹر فیول چھ اعشاریہ ایک جبکہ کیروسین آئل پانچ اعشاریہ تین فیصد سستا ہوا ۔ ٹماٹر انتیس ، پیاز ، انیس ، چینی تین اعشاریہ تین ، آلو سات اعشاریہ پانچ اور پھلوں کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد کمی ہوئی ۔ نومبر میں سبزیوں کی قیمتوں میں چار اعشاریہ چار ، دال مونگ پانچ اعشاریہ چار ، انڈے آٹھ اعشاریہ سات ، خشک میوہ جات دو اعشاریہ ایک اور ریڈی میڈ گارمنٹس میں سات فیصد اضافہ ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.