پولیس کی ناکامی کے بعد چھوٹو گینگ کیخلاف کارروائی کی ذمہ داری پاک فوج نے سنبھال لی

راجن پور: پولیس کی ناکامی کے بعد چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کے لئے پاک فوج کے دستے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے جب کہ فوجی جوانوں کو ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد بھی حاصل ہے۔

راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف گزشتہ 17 روز سے جاری پولیس کی کارروائی میں ناکامی کے بعد کچہ جمال کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے اور پولیس کے 18 یرغمالی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پاک فوج کو مدد کے لئے طلب کرلیا گیا۔  3 ہفتوں سے جاری آپریشن میں شریک پولیس اہلکاروں نے بھی اپنی پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں جب کہ پاک فوج کےآنےکےبعدان کےحوصلے بھی آسمان پر پہنچ گئے۔

تبصرے بند ہیں.