پنجاب میں 20 کلو کا آٹے کا تھیلہ 25 روپے مہنگا

رمضان المبارک کی مہنگائی میں فلور ملز مالکان کیسے پیچھے رہتے، انہوں نے بھی اپنا حصہ ڈال لیا۔ 20 کلو کا آٹے کا تھیلہ 25 روپے مہنگا کر دیا۔

لاہور: () ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کے بیس کلو تھیلے کی نئی ایکس مل قیمت 740 روپے کر دی گئی ہے جس کے بعد پرچون کی سطح پر آٹے کےتھیلے کی قیمت760 روپے ہو گی جبکہ فائن میدہ کی 84 کلو کی بوری کی قیمت میں بھی سو روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ کھلی مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے باعث کیا گیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.