لاہور: پنجاب میں خسرہ روز بروز تشویش ناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے،لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ تین بچے انتقال کر گئے۔پانچ ماہ کے دوران صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چار تک جا پہنچی ہے۔میو چلڈرن اور گنگاء رام اسپتال میں خسرہ کے مرض میں مبتلا چھ ماہ کا عثمان،ایک سالہ حسنین اور چھ سالہ عدیل دوران علاج دم توڑ گئے۔پانچ ماہ کے دوران صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد اب ایک سو چار ہوچکی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان بہاولپور ،مظفرگڑھ،منڈی بہاو الدین اور وہاڑی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں دو سو تیرہ بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔صوبے بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد اب تیرہ ہزارنو سو پچہتر ہو چکی ہے۔صوبائی دالحکومت لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت خسرہ کے مرض میں مبتلا ایک سو دس بچے زیرعلاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.