پشاور:ایرانی قونصلیٹ کے قریب دہشتگردی کی کوشش ناکام،دستی بم برآمد

پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب ریلوے لائن سے دستی بم برآمد ہوا ہے ، بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا۔

پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر گزشتہ روز خودکش حملہ کیا گیا تھا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زائد تھی۔خودکش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور انیس زخمی ہو گئے تھے۔جائے وقوعہ پر بارود سے بھری گاڑی بھی ناکارہ بنا دی گئی تھی۔منگل کی صبح پولیس نے ایک بار پھر علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران قونصلیٹ کے قریب ریلوے لائن سے دستی بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنانے کیلئے پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانا شروع کر دیا ہے اور مزید کسی بارودی مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے ۔ قونصلیٹ کے قریب صفوت غیور روڈ کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.