پرویز الہٰی نے نظربندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نظربندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الہٰی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔درخواست میں عدالت سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے ڈی سی لاہور نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر رہنما تحریک انصاف کو ایک ماہ نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.