پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پیش رفت کی نگرانی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پیش رفت کی نگرانی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی کمیٹی میں کریم احمد خواجہ، سید مظفر شاہ، میاں عتیق، میر کبیر، عائشہ رضا فاروق، چوہدری تنویر، نہال ہاشمی، کامل علی آغا، سیف اللہ مگسی، نعمان وزیر، طلحہ محمود، سراج الحق، الیاس بلور، تاج حیدر، عثمان کاکڑ، اقبال ظفرجھگڑا، عثمان سیف اللہ، سعید مندوخیل، فرحت اللہ بابر، داؤد خان اچکزئی، اسرار اللہ زہری، جہانزیب جمال دینی اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔ کمیٹی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پیش رفت کی نگرانی کرے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پاک چین اقتصادی راہ داری کے مغربی روٹ کی پہلے تعمیر اور اس منصوبے پر پیش رفت کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.