پاک بھارت وزرائے اعظم لائن آف کنٹرول پر مذاکرات کریں، میر واعظ

سرینگر: چیئرمین حریت کانفرنس( ع) میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان لائن آف کنٹرول پر مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کوئی بھی روڈ میپ صرف کشمیری ہی دے سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ریلوے لائن اور اقتصادی پیکیج جیسے اقدامات کا مسئلہ کشمیر کے حل سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایسے پیکیجز کے ذریعے کشمیریوں کو خریدا جاسکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کروڑوں کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔پاکستانی اور بھارتی قیادت کے درمیان مذاکرات لائن آف کنٹرول پر ہونے چاہئیں ورنہ یہ بے نتیجہ رہیں۔

تبصرے بند ہیں.