پاک بحریہ کی کثیرالقومی مشقوں کا آغاز، 36 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک

کراچی: 

پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں’’ امن2017‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں 36 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک ہیں۔

پاکستان کی بحری حدود میں پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقوں’’امن 2017‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ مشقوں میں پاکستان سمیت 37 ممالک کی بحریہ حصہ لے رہی ہے، امن مشقوں میں چین کے 3 بحری بیڑے، روس کے 3 اورامریکا کے 4 جنگی بحری جہازشریک ہورہے ہیں۔ مشقوں میں آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، امریکا، برطانیہ ، جاپان اور روس کے دستے بھی بحری اثاثوں کے ساتھ شریک ہیں اور اپنے بحری اثاثوں سمیت حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.