پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب

اسلام آباد: پاکستان کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق پاکستان نے 183ووٹوں میں سے 135 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان کی اس کامیابی کو مختلف بین الاقوامی ایشوز پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے اصولی موقف کے تسلیم کئے جانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے نے مذکورہ الیکشن کے لئے پورا سال کامیاب لابنگ مہم چلائی۔

یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقاء، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.