پاکستان کی 9 سال بعد سری لنکن سرزمین پر تاریخی فتح

الی کیلے(ویب ڈیسک) پاکستان نے 9 سال بعد سری لنکن سرزمین پر تاریخی فتح حاصل کر لی ، تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی۔

شان مسعود اور یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 242 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کا پانسا پلٹ کر کے رکھ دیا ، شان مسعود نے 125 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ یونس خان نے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ مصباح الحق نے نصف سنچری سکور کی ، پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مہمان ٹیم کو فتح کے لیے 377 رنز کا بڑا ہدف دیا جو پاکستان نے آخری دن دوسرے سیشن میں حاصل کر لیا
مین آف دی میچ :
یونس خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، اپنا 101واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی 30ویں سنچری بنائی اور 171 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔

پارٹنر شپ ریکارڈ:
یونس خان نے شان مسعود کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 242 رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

مین آف دی سیریز:
سری لنکا کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 24 وکٹٰیں حاصل کرنے پر سپن بائولر یاسر شاہ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ، یاسر شاہ نے بتایا کہ مشتاق احمد کی کوچنگ میں انھون نے کافی کچھ سیکھا، گوگلی پر بھی کافی کام کر رہا ہوں۔

بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ:
اس میچ میں پاکستان نے کسی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔
انٹرنیشنل ٹیسٹ رینکنگ:
سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.