پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنے والا بھارت خود تنہا ہو جائے گا، ملیحہ لودھی

نیویارک: 

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے اور پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنے والا بھارت خود تنہا ہو جائے گا۔

نیویارک میں طلبا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی جب کہ چین کا وژن ایک بیلٹ ایک شاہراہ پورے خطے میں امن و استحکام کا باعث بنے گا اور اس منصوبے میں تمام ممالک اور لوگوں کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کا خواہاں اور خطے کے تمام ممالک سے تعلقات میں تعاون چاہتا ہے، پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے لیکن بھارت نے جامع مذاکرات کا عمل معطل کر کے باہمی تعلقات خراب کر دیئے، وزیراعظم نوازشریف بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.