پاکستان کا دو بھارتی جہازوں کو چھوڑنے کیلئے غور شروع
اسلام آباد: پاکستان نے دو بھارتی جہازوں کو رہا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، دونوں جہازوں کو گزشتہ ماہ پسنی ساحل پر عملے کے پچیس ارکان سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے چھوٹے بحری جہاز اور عملے کے ارکان کی رہائی پر ہمدردانہ غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے دو جہازوں اور عملے کی رہائی کا معاملہ پاکستان سے باضابطہ طور پر اٹھایا ہوا ہے،پچھلے ماہ دونوں جہازوں کو پسنی کے ساحل پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے حراست میں لیا تھا ایک جہاز پر چودہ اور دوسرے جہاز پر گیارہ افراد سوار تھے۔
تبصرے بند ہیں.