پاکستان نے گولہ باری نہ روکی تو بھرپور جواب دیں گے، افغانستان کی دھمکی

ابل: 

افغانستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر  پاکستان نے سرحد پار سے گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

گزشتہ روز افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے ہماری سرزمین پر گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے خلاف ہر ممکن طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

افغان وزارت خارجہ میں اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر فرامارزتامنا کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سرحد پار سے پاکستان کی جانب سے حملے بند اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر آجائیں گے تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو افغانستان خاموش نہیں بیٹھے گا اورپاکستانی اقدامات کے جواب میں اندرونی، علاقائی اور عالمی طاقت کا استعمال کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.