پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پورٹ آف اسپین: 

پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

پورٹ آف اسپین کے کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے جس کے جواب میں گرین شرٹس نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوورز میں حاصل کیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے کامران اکمل اور احمد شہزاد نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے محتاط کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 40 رنز کی شراکت قائم کی تو کامران اکمل 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر احمد شہزاد اور بابراعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 70 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 110 تک پہنچایا تو احمد شہزاد ولیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، انہوں نے 45 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

تبصرے بند ہیں.